لاءاینڈ جسٹس ڈویثرن کیلئے 8ارب 66کروڑ 16لاکھ سے زائد بجٹ مختص

لاءاینڈ جسٹس ڈویثرن کیلئے 8ارب 66کروڑ 16لاکھ سے زائد بجٹ مختص کردیاگیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کیلئے 32کروڑ 49لاکھ 25ہزار روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

 

مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی

دستاویز میں فیڈرل شریعت کورٹ کیلئے 92کروڑ 83لاکھ 57ہزار روپے کا بجٹ مختص کرنے،اسلامی نظریاتی کونسل کیلئے 23کروڑ 73لاکھ 94ہزار روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔
بجٹ دستاویز ات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) کیلئے 7ارب 11کروڑ 63ہزار روپے ،اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کیلے 1ارب 36کروڑ 84لاکھ 4روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے 4ارب 40کروڑ 17لاکھ 20روپے،اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 1ارب 87کروڑ 43لاکھ 62روپے،وفاقی محتسب کیلئے 18کروڑ 44لاکھ 26ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

Back to top button