ضمنی الیکشن میں تشدد سے ہلاک کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے ہلاک کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نارووال میں مسلم لیگ ن کے کارکن محمد یوسف کی ہلاکت پر اظہار مذمت کی ۔انکاکہنا تھا کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا۔پی ٹی آئی دھاندلی کیلئے قتل و غارت پر اتر آئی ہے۔پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ متوفی محمد یوسف کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ تعالی محمد یوسف مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
