اگر کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اسمبلی کے 36 اراکین کی حمایت حاصل ہے اور اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو دوپہر 2 بجے کے بعد تحریکِ عدم اعتماد فائل کی جائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ “اگر کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئے۔”

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیغام بھجوایا تھا کہ وہ مقررہ وقت تک خود مستعفی ہوجائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کروا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

ادھر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں وفاقی کمیٹی پیپلز پارٹی کے ساتھ تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق مشاورت پر آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!