پی آئی اے کی نجکاری پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تاریخی سنگ میل ہے : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے فرسٹ فنانشل کلوزنگ کی کامیاب تکمیل پر قوم کو مبارک باد دیتےہوئے اسے ملکی معیشت اور اصلاحاتی عمل میں ایک تاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام طے شدہ شرائط پوری ہونے کےبعد پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکومت نے ایک انتہائی پیچیدہ اور اہم نجکاری کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ کامیابی سے انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پی آئی اے اور ملکی معاشی اصلاحات کےلیے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہےیہ کامیابی ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے مثبت پیغام ہےکہ پاکستان کاروبار،سرمایہ کاری،اصلاحات اور ترقی کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نےکہا کہ فرسٹ فنانشل کلوزنگ کےبعد پی آئی اے کو اس کی ماضی کی شان واپس دلانے کا خواب حقیقت کے مزید قریب آ گیا ہے۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین،مسافروں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایاجائے گا، جب کہ قومی ایئرلائن کی پروازوں،آپریشنز اور خدمات میں کسی قسم کا تعطل نہیں آئے گا اور تمام فضائی قوانین اور ریگولیٹری نگرانی بھی بدستور جاری رہےگی۔
سندھ طاس معاہدہ خطے میں امن اور آبی تعاون کی بنیاد ہے : عطا اللہ تارڑ
وزیر اعظم نے اس کامیابی پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،مشیر برائے نجکاری محمد علی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک اور “ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ” کے باعث یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی، جو حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔
