امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، 24 گھنٹوں میں پیش رفت متوقع : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب آچکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے،مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان امن معاہدے پر فوری طور پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کررہا ہے،جس کےبعد اگلے مرحلے میں تکنیکی سطح پر بات چیت ہوگی۔
امریکا-ایران معاہدہ ایک، دو روز میں ہوجائے گا : خواجہ آصف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کےلیے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا ۔
