امریکا-ایران معاہدہ ایک، دو روز میں ہوجائے گا : خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مستقل مزاجی کے ساتھ مذاکرات کروائے، ان شاء اللّٰہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ایک، دو روز میں ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سن رہے ہیں کہ امریکا ایران معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا مان رہی ہے،کہا جارہا ہے اس معاہدے کو اسلام آباد پیکٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور خطے کی تاریخ میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی،کسی ملک کی ایسی مثال نہیں ملتی جس نے اتنی بڑی تباہی اور جنگ رکوائی ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے مستقل مزاجی کے ساتھ مذاکرات کروائے، طویل مذاکرات ہوئے،جن میں مشکلات زیادہ تھیں۔پاکستان نے دونوں فریقین کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ گفت و شنید منقطع نہ ہو، ان شاء اللّٰہ معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مختلف اوقات میں اسرائیل نے منفی اور تباہ کن رول ادا کیا،لبنان کے اندر اسرائیل نے بےگناہ بچوں اور شہریوں کو شہید کیا۔اسرائیل کی خواہش اور کوشش یہی تھی کہ تنازع جاری رہے،وہ چاہتا تھا کہ امریکا کو اس خطے میں انگیج رکھے،میں سمجھتا ہوں امریکی انتظامیہ نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ورلڈ لیڈر کا رویہ ہونا چاہیے،امریکا نے اس کی مثال قائم کی،ایرانیوں نے اپنی 5، 6 ہزار سال اپنی پرانی تاریخ رقم کی ہے،ایران نے بہادری اور وطن کی محبت سے سرشار ہوکر اپنا دفاع کیا۔دونوں ممالک نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے،خلیجی ممالک نے بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ صلح کروانے کی عزت بھی ایک مسلمان ملک پاکستان کے حصے میں آئی۔

اسحاق ڈار کا سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

خواجہ آصف نے کہا کہ خطے میں امن اور اسرائیل کی شکست کےلیے یہ معاہدہ اہم کردار ادا کرےگا،قانون فطرت ہے امن نے قائم ہونا ہوتاہے اور بات چیت سے ہونا ہے۔

 

Back to top button