مومنہ اقبال ہراسانی کیس کے بعد ثاقب چدھڑ کے خلاف مزید 3 مقدمات درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر کے خلاف لاہور میں مزید تین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں تین الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات ماہ رخ عارف نامی خاتون کی مدعیت میں درج ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تینوں مقدمات چیک ڈس آنر (باؤنس) کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 27 کروڑ روپے مالیت کے 3 چیک ڈس آنر ہوئے۔
مدعی مقدمہ خاتون کا کہنا ہے کہ کینسر کی مریضہ ہوں، جائیداد بیچنے کےلیے ثاقب خان سے رابطہ کیا۔ ثاقب خان اور اکبر خان نامی دو ملزمان کو ڈیوس روڈ پر جائیداد فروخت کی۔ 60 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کا سودا ہوا اور 9 کروڑ روپے مالیت کے 3 چیک دیے گئے۔
اسحاق ڈار کا سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
ایف آئی آر کے مطابق اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر تینوں چیک ڈس آنر ہوگئے، پیسوں کا مطالبہ کرنے پر واپس دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ قانون کے مطابق رکنِ اسمبلی کو شاملِ تفتیش کیا جائے گا اور شواہد کی روشنی میں گرفتاری سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
