شمالی وزیرستان : فتنۃ الخوارج کی جانب سے معصوم بچوں کے جنسی استحصال کا انکشافات

 

 

 

شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم بچوں کے جنسی استحصال کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔پاک فوج کے آپریشن کے دوران خوارج کے قید سے بازیاب ہونےوالے بچے نے خوارج کی جنسی درندگی کو بےنقاب کردیا۔

بازیاب ہونے والے بچے اکرام اللہ کےمطابق والد کی وفات کےبعد اسے مبینہ طور پر فتنہ الخوارج سے منسلک افراد اپنے ساتھ منظر خیل کے ایک مرکز میں لےگئے، جہاں اسے دیگر بچوں کے ساتھ رکھا گیا۔مرکز میں اور بھی تین سے چار بچے تھے،ان کے ساتھ خارجی بدفعلی کرتے تھے،زیادہ تر خارجی افغانی تھے۔

بچے نے مزید بتایا کہ بعد ازاں اسے پلنگزئی لایا گیا جہاں ایک اور مرکز میں اسے مسلسل بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے کئی خارجی متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،بعد ازاں پاک فوج نے اسے بازیاب کرایا۔

سکیورٹی فورسز کی میران شاہ میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب سکیورٹی حکام کی جانب سے اس واقعےکی تفصیلات سامنے آنے کےبعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button