بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گرکر تباہ

 

 

بھارتی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے اے این 32 کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ائیر فورس سٹیشن کی حدود میں گرا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔

ایران کے منجمد اثاثوں پر متضاد دعوے، حقیقت کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتےہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Back to top button