اسلام آباد انتظامیہ دھرنے کو روکنے کیلئے جدید طریقہ اختیار کرے

تاجروں کی جانب سے پی ٹی آٗئی کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو مارچ روکنے کیلئے کنیٹینر لگانے کی بجائے جدید طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔
آرمی چیف کا نیول، ایئر ہیڈ کوارٹرز، کورہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔
