پنجاب اسمبلی، سینیٹ الیکشن، رانا ثناء اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب

 

پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 251 ووٹ کاسٹ ہوئے،جن میں اسے ایک منسوخ ہوا۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنا اللہ پنجاب سے جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں۔رانا ثنا اللہ کے حق میں 250 ووٹ پڑے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

یاد رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سلمیٰ اعجاز پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں تاہم پی ٹی آئی نے آخری وقت میں الیکشن کا بائیکاٹ کردیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

 

Back to top button