وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ریلیف اور بحالی کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں آگاہ کیا کہ متاثرین کےلیے 13 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی امداد اور کھانے کی فراہمی جاری ہے۔ مریم نواز نے مختلف کیمپوں کا جائزہ لیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے پریشان حال خواتین کو تسلی دی اور بچوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
