ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے 3 ملین ڈالرز کی ایمرجنسی امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 30 لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ڈی بی کے جاری اعلامیے کے مطابق بینک کے صدر نے فلڈ ریلیف کےلیے 3 ملین ڈالرز کی ایمرجنسی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کرتےہوئے متاثرہ علاقوں کا معائنہ بھی کیا۔
اعلامیے میں کہا گیاکہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونےوالے جانی و مالی نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔
