سہ ملکی سیریز : پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔
افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 38، صدیق اللہ اٹل 23،درویش رسولی 21، ابراہیم زادران 9، فرید احمد 1 ، مجیب الرحمان 4 اور محمد نبی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کریم جنت اور عظمت اللہ عمرزئی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
کپتان سلمان علی آغا 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ صائم ایوب 14، صاحبزادہ فرحان 21 ، محمد نواز 21 اور فخر زمان 20 ، محمد حارث 15 ، فہیم اشرف 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جب کہ محمد نبی، مجیب الرحمان، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
