ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال پر برطانوی حکومت نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملکہ آج سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں، بادشاہ اور ملکہ کنسورٹ آج شام بالمورال میں رہیں گے اور کل لندن واپس چلے جائیں گے۔

ان کے بڑے صاحبزادے 73 سالہ چارلس خود بخود متحدہ برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں، جو آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر 14 ریاستوں کا سربراہ ہوتا ہے۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ ان کی طبیعت ناسازہو گئی ہےاور ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکرتے ہوئے نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھاکہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد کیس:وزیراعظم کی معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی

رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کے لیے بالمورال شاہی محل میں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے بتایا کہ برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی 96 سالہ ملکہ برطانیہ گزشتہ اکتوبر سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، انہیں چلنے اور کھڑے ہونے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ان کے بچے پہلے سے ہی بالمورل کی طرف روانہ ہو چکے تھے،

رپورٹس کے مطا بق جن میں ولی عہد 73 سالہ شہزادہ چارلس، 72 سالہ شہزادی عینی، 72 سالہ شہزادہ اینڈریو اور 58 سالہ شہزادے ایڈورڈ شامل ہیں۔ان کے ہمراہ شہزادہ چارلس کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم، ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن بھی شامل ہیں، جو شاہی زندگی کو ترک کر کے امریکا جانے کے بعد غیر معمولی دورے پر برطانیہ آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کا اعزاز بھی اسی مہینے حاصل ہوا اور 6 فروری کو تخت نشینی کے 70 سال مکمل ہوئے تھے،دنیا بھر کے اربوں لوگ ملکہ برطانیہ کو فوری طور پر پہنچاتے ہیں، وہ اپنی پلاٹینم جوبلی سال میں ہیں، انہوں نے 1952 میں اپنے والد کنگ جارج ششم کی جانشینی کے 70 سال مکمل کر رہی ہے۔

دوسری طرف برطانیہ نے ملکہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ملکہ کو سپرد خا ک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک،بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

Back to top button