شاہی شہد کی مکھیوں کو ملکہ کی موت کی خبر دے دی گئی

بکنگھم پیلس کے باغیچوں میں موجود شاہی مکھیوں کے چھتے کو مکھیوں کے رکھوالے نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کی خبر دے دی ہے جو کہ صدیوں پرانی روایت ہے، اس قدیم شاہی روایت کے تحت شہد کی مکھیوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے نئے مالک اب بادشاہ چارلس سوم ہیں۔ محل میں شہد کی مکھیاں پالنے والے 79 سالہ جان چیپل نے بتایا کہ وہ اس رسم کو انجام دینے کے لیے ملکہ الزبیتھ کی موت کے بعد خصوصی طور پر بکنگھم پیلس اور کلیرنس ہاؤس گئے۔انہوں نے سوگ کی علامت کے طور پر دسیوں ہزار شہد کی مکھیوں کے چھتوں پر سیاہ ربن لگائے اور انہیں ملکہ کے انتقال کا بتاتے ہوئے یہ بھی کہ چارلس اب ان کے نئے مالک ہیں اور وہ ان سے اچھا برتاؤ کریں۔
یہ رسم ایک پرانی توہم پرستی کی بنیاد پر چلی آ رہی ہے جس کے مطابق انہیں مالک کی تبدیلی کے بارے میں نہ بتانے سے مکھیاں شہد پیدا نہیں کرتیں، چھتے کو چھوڑ دیتی ہیں یا مر جاتی ہیں، جان چیپل نے بتایا کہ یہ روایت رہی ہے کہ جب کسی تخت نشین کا انتقال ہو جاتا ہے تو آپ چھتوں کے پاس جائیں، دعا کریں اور چھتے پر سیاہ ربن لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس روایت کے تحت آپ چھتے پر دستک دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا مالک گزر گیا لیکن تم یہاں سے مت جانا۔ تمہارا مالک آقا تمہارے ساتھ اچھا ہوگا۔
سوات میں دھماکہ:امن کمیٹی رکن سمیت 5 جاں بحق
یاد رہے کہ جان چیپل 15 سالوں سے شاہی خاندان کے بکنگھم پیلس کے چھتوں میں بسنے والی لاکھوں شہد کی مکھیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں پالنا میرا مشغلہ ہے اور میں چھتوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ملکہ کی شہد کی مکھیاں پالی ہیں اور امید ہے کہ اب مجھے بادشاہ کے شہد کی مکھیاں پالنے کا کام بھی سونپا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ رواج برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں عام تھا جس میں شہد کی مکھیوں کو مالک کے بارے میں اہم باتیں بتانا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اس میں نہ صرف انتقال بلکہ دیگر اہم خبریں جیسے شادی یا لمبے سفر کی اطلاعات دینا بھی شامل تھا۔
