‘بدوبدی‘ گرل کی نازیبا ویڈیو وائرل

گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے ‘بدو بدی‘ میں اپنے ایکسپریشنز سے راتوں رات وائرل ہونے والی ماڈل ‘وجدان راؤ‘ نے اپنی نازیبا ویڈیو کا لنک مانگنے والوں کوکرارا جواب دے دیا۔

گلوکار چاہت فتح علی خان کے ہمراہ اپنے وائرل ہونے کے بعد وجدان کو پوری دنیا میں لوگ ‘بدو بدی گرل‘ کے نام سے جان رہے ہیں جس کا ذکر وہ اپنے انٹرویوز میں بار بار کرتی نظر آتی ہیں۔

وجدان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ  یوٹیوب پر وضاحتی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی  ایک تصویر کے حوالے سے کھل کر بات کی جو سوشل میڈیا پر ان دنوں زیر گردش ہے۔اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے ہی تصویر دیکھ کر ہنس رہی ہوں کہ لوگ کسی کو نیچا دکھانے کیلئے کتنا گر سکتے ہیں۔سوچا تھا اس پورے معاملے پر خاموش رہوں گی لیکن بھر چند احباب نے مشورہ دیا کہ نہیں آپ کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیئے بلکہ اپنے مداحوں کو اس پروپیگنڈہ کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔

حکومت پنجاب عمران خان کی جیل سہولیات کا نوٹس لے : نیئر بخاری

 

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر ایک شیمپو کے اشتہار کی ہے جو میرے اپنے باتھ روم سے لی گئی ہے اور مزے کی بات ہے یہ پکچر میں نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔

Back to top button