ایران کا صبح کے وقت اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ، 100 میزائل داغ دیے

ایران کا صبح کے وقت اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، ایران نے اسرائیل پر  100 کے قریب بیلسٹک میزائل داغ دیے،وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔

 ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 100 کے قریب بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جب کہ 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ تارہ حملے میں حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایاگیا جس میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،صہیونی فوج نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کر دی جب کہ حیفہ میں پاور پلانٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

اسرائیلی میڈیا نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دےدیا جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہا،حیفہ اور تل ابیب میں نئے میزائل حملوں سے بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل میں کم از کم 3 اسرائیلی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ حیفہ میں آگ لگی ہوئی ہے،وہاں بھی کچھ شہری زخمی ہوئے ہیں جب کہ شمالی اسرائیل میں بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کےمطابق تازہ ہلاکتوں میں کےبعد 2 روز کے دوران ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد17 تک جا پہنچی ہے جب کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونےوالے ایرانی شہریوں کی تعداد 224 تک جا پہنچی ہے جب کہ 1277 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کےبعد وسطی اسرائیل کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا جب کہ تل ابیب میں ایرانی میزائلوں نے متعدد اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے،صہیونی ریاست نے تہران،مشہد، اصفہان سمیت مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جب کہ اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق مختلف شہروں پر اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ہونےوالوں میں 90 فیصد شہری شامل ہیں جب کہ تہران میں اسرائیلی حملوں میں معصوم اور نومولود بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا نے بتایاکہ اسرائیل نے ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت پر جان بوجھ کر حملہ کیاجس میں کئی شہری زخمی ہوئے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ویڈیو جاری کرتےہوئے بتایا کہ وزارت خارجہ کی عمارت میں قائم لائبرئیری کی کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

Back to top button