پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ

حکومت نے آئندہ 15روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 80پیسے اضافہ کردیاگیا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 95پیسے اضافہ کردیاگیاہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے 30 جون تک ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے اسرائیل-ایران تنازع کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Back to top button