کتےکرائےپرحاصل کریں،چین میں انوکھی سروس متعارف

چین میں ایسے افراد کے لیے ایک منفرد سروس متعارف کرائی گئی ہے جو پالتو جانوروں، خصوصاً کتوں، کی صحبت تو پسند کرتے ہیں لیکن ان کی مستقل دیکھ بھال کی ذمہ داری نہیں اٹھانا چاہتے۔
چینی پلیٹ فارم ’وانگ فو‘ نے گزشتہ مارچ میں سوشل میڈیا کے ذریعے کتوں کو گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر دینے کی سروس شروع کی، جو اس وقت بیجنگ، شنگھائی اور شین ژین سمیت بڑے شہروں میں دستیاب ہے۔
سروس کے تحت کتے کے مالکان پلیٹ فارم پر اپنے پالتو جانور کی معلومات اور تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی پسند کا کتا منتخب کر کے ایک یا دو گھنٹے کے لیے اسے سیر کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سروس کی فیس 10 سے 60 یوآن (تقریباً ڈیڑھ سے 9 امریکی ڈالر) کے درمیان رکھی گئی ہے۔
