رضوانہ تشدد کیس میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم

رضوانہ تشدد کیس کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ رضوانہ کے جسم میں خون کی شرح 9 فیصد اور وزن صرف 30 کلو ہے۔

اس حوالے سے سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ فزیو تھراپی کے ذریعے رضوانہ کے پھیپھڑے سے انفیکشن صاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج الفرید ظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کو وزن کی مناسبت سے انجکشن لگائے جائیں گے، بچی کو لگائے جانے والے انجکشن کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے جو مفت لگائیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ رضوانہ پر تشدد کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا، بچی کو جج کی اہلیہ سے لینے کے بعد جب والدین اسپتال لے کر گئے تو بچی کے سر کے زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے، دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے، گردے اور پھیپڑے متاثر تھے، بات نہيں

امن پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے

کرسکتی تھی اور خوف کی حالت میں تھی۔

Back to top button