غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ اب ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے، سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار رہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقد کیے گئے ’پاکستان منرل سمٹ‘ میں شرکت کی۔
شہباز شریف نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے جبکہ تھرکول دنیا میں کوئلے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔کرپشن ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی اور نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا اور مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ نیب کا شکار ہوگئے۔اس موقع پر وزیرِ مملکت مصدق ملک نے کہا ملک میں چھوٹے بڑے انڈسٹریل زون بنائے جائیں گے، معدنیات کے انقلاب سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سمٹ میں سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفر، غیر ملکی مندوبین
بچیوں کی معروف گڑیا ’’باربی ڈول‘‘ کیسے وجود میں آئی؟
، ماہرین معدنیات اور سرمایہ کار بھی شریک ہوئے۔
