روس نےکینسرسےبچاؤکیلئےویکسین تیارکرلی

روس نےکینسرسےبچاؤکیلئےویکسین تیارکرلی۔نئی کینسر ویکسین ابتدائی ٹرائل میں100فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیولوجی سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی نے اس کینسر ویکسین انٹرومکس کو تیار کیا ہے۔
یہ میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین ہے جو جسم میں کینسر کے خلیات کو ہدف بناتی ہے۔
ایم آر این اے ٹیکنالوجی میں میسنجر آر این اے نامی مالیکیول کی نقل کو استعمال کرکے جسم میں مدافعتی ردعمل پیدا کیا جاتا ہے۔
ایم آر این اے ٹیکنالوجی خلیات کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ کینسر خلیات سے جڑے ایک پروٹین کو تیار کرے جس سے مدافعتی نظام کو یہ شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ اسے کن خلیات کو ہدف بنانا ہے جبکہ صحت مند خلیات کو نقصان نہیں پہنچتا۔
کینسر کے علاج میں استعمال کیے جانے والے روایتی طریقہ کار کیمو تھراپی میں کینسر زدہ خلیات کے ساتھ ساتھ صحت مند خلیات کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
انٹرومکس میں ایم آر این اے ٹیکنالوجی کو ہر مریض کی رسولی پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
