مزدوروں کی اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار  روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے دی جایا کرے گی۔

وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے دی جایا کرے گی۔جس کے مطابق 8 گھنٹے کام کرنے پر 1538.46 روپے اجرت دی جایا کرےگی۔

وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب نے کہاکہ محکمہ لیبر ویلفیئر کم ازکم اجرت کے حکم  نامے پر عمل درآمد کرائے اورکم ازکم اجرت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبودکے لیے کام کر رہی ہے۔

Back to top button