بھارتی کپتان، محسن نقوی اورسلمان آغاسےمصافحہ کرنےپربھارتیوں کے نشانے پرآگئے

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کوایشیا کپ میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں نےغدارقرار دیدیا۔
کپتان سوریا کمار یادیو کے محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں کے شدید ردِعمل کی زد میں آگئے ہیں۔
اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شدت پسند صارفین نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔
دوسرے صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے دشمنوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم یہ شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھتے ہوں گے‘۔
بھارت میں سوشل میڈیا پر جاری اس مہم نے کرکٹ حلقوں میں بھی ہلچل مچادی ہے، تاہم سوریا کمار یادیو کی جانب سے تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔
