اداکارہ ایمن زمان کی ڈیڑھ سال بعد شوہرسےعلیحدگی

اداکارہ ایمن زمان نے شادی کے ڈیڑھ سال بعد شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے شوہر پر دھوکا دینے کا الزام بھی عائد کردیا۔
ایمن زمان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے شوہر سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔
اس پر ایمن زمان نے جواب دیا کہ ’یہ سچ ہے کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور یہ کہ وہ مذکورہ معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں‘۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بتا سکتی ہیں کہ کیا واقعی حاصل ہونے کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں؟
اس پر ایمن زمان نے تفصیلی جواب دیا اور لکھا کہ یہ بات شخص پر منحصر ہوتی ہے، اگلا لڑکا یا لڑکی کس طرح کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر کسی کو محسوس ہوجائے کہ لڑکا یا لڑکی ان کے لیے ٹھیک نہیں ہے، وہ ان سے باتیں چھپانے لگے ہیں اور انہیں دھوکے میں رکھنے لگے ہیں تو ایسے افراد سے راہیں جدا کرلینی چاہیے۔
