روسی میزائل اورڈرون حملوں کامیابی سے دفاع کیا،یوکرینی صدر

یوکرینی صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم روسی میزائل حملوں کو روکنے میں موثرثابت ہورہے ہیں۔
صدرزیلنسکی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کیف اوردیگراہداف پرروسی میزائل اورڈرون حملوں کامیابی سے دفاع کیا گیا۔پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم اپنے ہدف کو سو فیصد کامیابی سے نشانہ بناتے ہیں ۔یہ دفاعی نظام روسی حملوں کے خلاف آگے بڑھنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
صدرزیلنسکی کامزیدکہنا تھاکہ جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے میں بھی مدد ملےگی۔ یوکرینی افواج کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے فائرکیے گئےگیارہ میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
