سیاست کرنا عمران خان کے بیٹوں کے لیے آسان نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و قانونی امور، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے لیے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں تحریک کی قیادت کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دی گئی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے اس پر کوئی خاص ردعمل نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ، "میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، لیکن اگر وہ ویزہ مانگیں تو دینا چاہیے۔”
مزید کہا کہ، "اگر وہ سیاست یا تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان نہیں ہوگا، خاص طور پر ان حالات میں۔”

اس موقع پر رانا ثنا اللہ نے اتحادی حکومت کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، "ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اور آئندہ 2 سے 3 سال میں ملک کے کئی اہم مسائل حل ہو جائیں گے۔”

Back to top button