سردار میر بلخ شیر خان مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

سابق نگران وزیر اعظم ، بزرگ سیاست دان اور چیف آف تمن مزاری سردار میر بلخ شیر خان مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ترجمان بابر مزاری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم تین ہفتوں سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میر بلخ شیر مزاری کی عمر 95 سال کے قریب تھی۔
عمران کوسیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کااستعمال لے ڈوبے گا
میر بلخ شیر خان مزاری کے بیٹے ریاض مزاری نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق نگراں وزیراعظم میربلخ شیر مزاری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک وقوم کے لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
قدیم مزاری قبیلے کے سردار، سب سے بڑے سردار، میر بلخ شیر مزاری 8 جولائی 1928ء کو کوٹ کرم خان میں اکیسویں سردار اور مزاری قبیلے کے چھٹے میر مراد بخش خان مزاری کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہیں 1933ء میں والد کی وفات کے بعد مزاری قبیلہ کا چیف بنا دیا گیا جنہوں نے صرف 9 ماہ تک چیف کے طور پر حکومت کی تھی۔
خیال رہے کہ مزاری قبیلہ پاکستان کے بلوچستان، سندھ اور پنجاب صوبوں کے درمیان ٹرسٹیٹ ایریا پر واقع ہے۔
