وہ مقبول ایپس جو اینڈرائیڈ فونز کو سست کر سکتی ہیں؟

کیا آپ کا اسمارٹ فون پہلے کی طرح کام نہیں کررہا یا یوں کہہ لیں کہ سست ہوگیا ہے؟اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے اسٹوریج اسپیس کم ہونا، خراب وائی فائی کنکشن، پرانا آپریٹنگ سسٹم، فون ریم کم ہونا اور دیگر۔مگر ایک بڑی وجہ چند مقبول ترین ایپس ہوتی ہیں جو فون کو سست کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

ایسی ہی چند ایپس کے بارے میں جانیں جو اینڈرائیڈ فونز کو سست کر دیتی ہیں جبکہ بیٹری لائف کو بھی متاثر کرتی ہیں۔سوشل میڈیا ایپس عموماً ریم، سی پی یو سائیکلز، اسٹوریج اور ڈیٹا کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں،۔

فیس بک اور میسنجر ایسی ہی ایپس ہیں۔ان ایپس کو صارفین کی توجہ کھینچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور فیڈ ایکٹیویٹی کے باعث فیس بک مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔اس طرح آپ کو مسلسل نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہیں جبکہ آٹو پلے ویڈیو جیسے دیگر فیچرز بھی فون کے ریسورسز بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک کا ڈیٹا یوز ایج بھی بہت زیادہ ہے اور یہ ایپ پس منظر میں مسلسل کام کرتی رہتی ہے جس سے بیٹری بھی بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے۔اگر فون سست ہو گیا ہے تو فیس بک لائٹ ایک اچھا متبادل ہے کیونکہ یہ کم اسٹوریج اور ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپ ہے، البتہ مرکزی ایپ کے کچھ

بالوں کو ہر ہفتے کتنی بار دھونا بہتر ہوتا ہے؟

فیچرز اس میں موجود نہیں۔

Back to top button