بالوں کو ہر ہفتے کتنی بار دھونا بہتر ہوتا ہے؟

کیا کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ آپ کو اپنے بالوں کو شیمپو سے ہر ہفتے کتنی بار دھونا چاہیے؟ہر فرد کا بالوں کی نگہداشت کرنے کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے اور یہ ان کا ذاتی حق بھی ہے۔مگر کیا بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا درست ہوتا ہے یا نہیں؟
ماہرین کے مطابق اس کا کوئی ایک واضح جواب نہیں کہ لوگوں کو ہر ہفتے کتنی بار بالوں کو شیمپو سے دھونا چاہیے۔اس کا انحصار بالوں کی ساخت، انداز اور چکنائی پر ہوتا ہے۔کچھ افراد کے لیے بہت زیادہ بالوں کو دھونا بالوں کے خشک اور خارش جیسے مسائل کا باعث بنتا ہے جبکہ کبھی کبھار دھونے سے بالوں میں چکنائی بڑھ جاتی ہے اور وہ بے جان نظر آنے لگتے ہیں۔
پہلے تو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شیمپو بالوں پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق شیمپو آئل یا چکنائی کو ایک جگہ جمع کر دیتا ہے تو اس کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو خشک کر سکتا ہے یا وہ آسانی سے
ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
ٹوٹنے لگتے ہیں۔
