دانتوں کی سفیدی بحال کرنے کے لیے بہترین غذائیں

عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی رنگت بدلنے لگتی ہے کیونکہ اوپری سطح بے رنگ ہو جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں دانتوں پر داغ نمایاں ہو جاتے ہیں جن سے نجات کے لیے ڈینٹسٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے یا وائٹننگ پراڈکٹس بھی مل جاتی ہیں۔مگر ڈاکٹر سے رجوع کرنا یا مصنوعات کا استعمال کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے جبکہ ان میں موجود کیمیکلز سے دانتوں کی سطح کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔اگر آپ قدرتی طریقوں سے دانتوں کی سفیدی بحال کرنا چاہتے ہیں تو ایسا غذاؤں سے بھی ممکن ہے۔جی ہاں چند غذاؤں کے استعمال سے دانتوں کی سفیدی کو بحال کرنا ممکن ہے اور ویسے بھی ان کو آزمانے میں کوئی نقصان نہیں۔اسٹرابیری میں malic acid موجود ہوتا ہے جو بلیچ جیسا اثر کرتا ہے جس سے دانتوں کی رنگت بہتر کرنے میں ممکنہ مدد ملتی ہے۔اس ایسڈ سے منہ میں لعاب دہن کی مقدار بھی بڑھتی ہے، لعاب دہن دانتوں کی فرسودگی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔دانتوں کی فرسودگی سے دانتوں کی رنگت ختم ہوتی ہے اور داغ نمایاں ہو جاتے ہیں۔تربوز میں malic acid کی مقدار اسٹرابیریز سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کے اثرات کا ذکر اوپر کیا جا چکا ہے۔
کچھ افراد کا تو دعویٰ ہے کہ تربوز کی ساخت دانتوں پر ریگ مال جیسا کام کرتی ہے جس سے داغ صاف ہو جاتے ہیں، مگر اس کی تصدیق کا کوئی
ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
سائنسی ثبوت موجود نہیں۔
