راولپنڈی، بحریہ ٹاؤن آفس پر نیب کا چھاپہ، دفتر سیل

قومی احتساب بیورو نیب کی ٹیم نے معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ مارا کر ریکارڈ قبضے میں لیتے ہوئے دفتر کو سیل کردیا ہے۔
نیب ذرائع مطابق چھاپا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا۔چھاپے کے دوران پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی نیب ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی جبکہ اس موقع پر عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں پر بھی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق بحریہ انکلیو اسلام آباد کی زمین پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کےلیے مختص کی تھی۔ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو میں قائم دفتر پر چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا۔
جاوید ہاشمی کی مولانا کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کرنے کی یقین دہانی
یاد رہے کہ 2 روز قبل بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زندگی مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں۔ اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتا کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادے کے طور پر استعمال کرے۔
ملک ریاض حیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میں نے ماضی میں اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے۔ملک ریاض حسین نے مزید لکھا کہ آج بھی ذاتی حیثیت میں، میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میری لاش پر۔ اپنی بیمار حالت اور پریشانی کے باوجود، میں اس مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ثابت قدم ہوں۔ روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں، لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ اللہ تعالیٰ اس مشکل دور میں عزت کے ساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا۔