جلسے کی ناکامی دیکھ کر انہوں نے جلسہ منسوخ کیا اور الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگادیا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جلسے کی ناکامی دیکھ کر پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کیا اور الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگادیا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اگر جلسہ کامیاب ہو رہا ہوتاتو عمران خان کبھی بھی جلسہ منسوخ نہ کرتا،اعظم سواتی کافی عرصے سےغائب تھا اور جعلی نمائندہ اسٹیبلشمنٹ بن کر صبح 7 بجے جیل پہنچ گیا،کل یا بدیر اعظم سواتی اور عمران خان کی گفتگو سامنےآجائے گی،جلسہ منسوخ کرنےمیں اسٹیبلشمنٹ کاکوئی کردارنہیں تھا، جیلوں کی گفتگو صیغہ راز میں نہیں رہتی،جس سیل میں میں تھا اس میں 16 کیمرے لگےتھے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ جلسے کی منسوخی کےبعد پی ٹی آئی قیادت کی گفتگو نے پاکستان سےوابستگی پر سوالیہ نشان لگادیاہے، یہ بیانیہ کہ ان کو زہر دیاگیا ہےیہ بالکل جھوٹ پرمبنی ہے، یہ اس طرح کا بیانیہ بناکر دوبارہ 9 مئی جیساواقعہ کرنا چاہتےہیں، یہ ملک کے خلاف بغاوت کابیانیہ بنا رہے ہیں۔
بلوچستان بم دھماکوں سے گونج اٹھا، فورسز پر متعدد حملے
خواجہ آصف نے کہاکہ 130 آرٹیکل مختلف بین الاقوامی اخبارات میں پاکستان کے خلاف چھپے،یہ فیک آرٹیکل صیہونی ایجنڈا ہےجسے آپریشن گولڈ اسمتھ بھی کہتےہیں،یہ منصوبہ جات پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے کےلیے بنائےگئے ہیں۔بغاوت کےبیانیے کا نقطہ عروج 9 مئی تھا،برطانیہ میں 2 دن میں سزائیں ہوجاتی ہیں لیکن 9 مئی کےملزمان کو ڈیڑھ سال میں بھی کوئی سزا نہیں ہوئی،انصاف کی تاخیرسے انصاف مذاق بن جاتاہے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ 9 مئی کےواقعے کاماسٹر مائنڈ کون تھا؟اسکرپٹ کس کا تھا؟ اب راز افشاں ہو رہے ہیں، علیمہ خان اور رؤف حسن کی گفتگو بہت ساری باتیں بتارہی ہے،یہ سب صیہونی سازش پرکار بند ہیں، پاکستان میں ان کی مقبولیت کم ہو رہی ہے لیکن بیرونی دنیامیں صیہونی مشن جاری ہے۔
