وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلاکر وزیر اعظم کو ظہرانے میں شرکت کےلیے لےکر گئے۔

ظہرانے کےموقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیررسمی گفتگو بھی ہوئی۔ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں،سعودی کابینہ،سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔


سعودی میڈیا کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی،منیٰ پیلس میں ہونےوالی ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

سعودی میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

Back to top button