پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ حراست میں لے لیا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے آج دوپہر ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیریں مزاری کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس نے شیریں مزاری کو ایک مرتبہ پھر ’اغوا‘ کر لائی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے کیونکہ عدالت نے کل اگلی سماعت تک گرفتاری سے روک دیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اس حکومت کی جانب سے عدالت کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا ہے۔

Back to top button