کل دو بجے تک زمان پارک میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کل دو بجے تک زمان پارک میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے دوپہر کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کی ڈیڈلائن ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اشتعال دلانے کے لیے گرفتاری کی کوششوں کی بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں توڑ پھوڑ میں ملوث لوگ 30 سے 40 ملزمان چھپے ہوئے ہیں اور ان میں عمران خان کے بھانجے بھی ہیں جنہوں نے احتجاج کے دوران وردی بھی اچھالی تھی۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کئی ملزمان کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہوگا جبکہ دیگر کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ جرم کی نوعیت کے حساب فوجی عدالت اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
