’’آئٹم سانگ کی پیشکش کو کبھی مسترد نہیں کیا‘‘

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایسا کبھی نہیں کہا، فلم باجی میں مجھے صرف آئٹم سانگ کیلئے آفر دی تو معذرت کی لیکن جب مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تو آفر قبول کر لی تھی۔
اداکارہ آمنہ الیاس ماضی میں بائیوگرافی فلم ’چوہدری‘ میں ’آتش‘ جیسے آئٹم سانگ پر بھی پرفارمنس کر چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ دیگر فلموں میں بھی ڈانس پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کر چکی ہیں۔ماضی میں اطلاعات تھیں کہ انہوں نے فلم ’باجی‘ کے آئٹم سانگ میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش مسترد کی تھی، تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی ایسی پیش کش کو مسترد نہیں کیا۔
آمنہ الیاس ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ’باجی‘ فلم میں آئٹم سانگ میں پرفارمنس کی پیش کش مسترد نہیں کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ انہیں پہلے ’باجی‘ میں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جانا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا تھا۔
اسی پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم لازمی نہیں، البتہ ماڈلنگ کرنے والے شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے، وہ صحت مند جسامت کے مالک ہوں۔ریمپ پر واک کرتے وقت ماڈل اس لیے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں کہ ریمپ پر واک کرنے کا اصول ہے کہ ماڈلز کو مسکرانا نہیں اور ان پراپنی جسامت کو بھی زیادہ متحرک دکھانے پر پابندی ہوتی ہے۔
آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ماڈلز کو ریمپ پر اس لیے سنجیدہ رہنے کی ہدایات کی جاتی ہیں تاکہ واک دیکھنے والے افراد کی تمام توجہ ماڈلز کے لباس پر رہے، شادی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مختصر بتایا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ’نون لیگیا‘ نہ ہو۔
بچپن کا ایک قصہ سناتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ جب وہ اور ان کے بھائی کم عمر تھے تو اپنے خالو کی موٹر سائیکل چرا کر اسے چلایا کرتے تھے، جب وہ ایک فلم فیسٹیول کے لیے ابوظبی گئیں تو وہاں پرتعیش ہوٹل میں رہائش کے دوران رات کو انہیں ’سلیپ پیرالائز‘ ہوگیا، یعنی ان کا جسم سُن ہوگیا اور انہیں ایسا لگا کہ شاید کوئی ان کے اوپر چڑھ کر ان کا گلا دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
آمنہ الیاس کے مطابق کچھ ہی سیکنڈ میں ان کی پوری جان نکل گئی اور انہوں نے اس وقت قرآنی آیات پڑھ کر خود کو محفوظ بنایا اور پھر اسی کمرے سے نکل گئیں، ماڈل کے مطابق ریمپ پر واک کرنے کے دوران وہ متعدد بار گری بھی ہیں اور ایک بار وہ خطرناک طریقے سے گر گئی تھیں اور ان کے پاؤں پر ایک سال تک چوٹ کے نشانات رہے۔
