سری لنکن منیجر کا پوسٹ مارٹم مکمل ، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی نعشن کا پوسٹ مارٹم مکمل ، نعش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ، پائوں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کر لیا ، پریانتھا کمارا کی لاش آج خصوصی پرواز سے اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار نعش کو سری لنکا لے کر جائیں گے۔
دریں اثنا سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل اور لاش کو جلائے جانے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سری لنکن منیجر کے قتل سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سری لنکن مینجر کو تحریک لبیک والوں نے مارا؟
رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزموں سمیت 112 ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔
