عمران خان کی آنکھ میں نمایاں بہتری آنے لگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی آنکھ میں قابلِ ذکر بہتری دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آنکھ کے علاج کے بعد عمران خان کی طبی حالت مزید بہتر ہونے کی امید ہے اور ان کے معائنے کی تفصیلی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

سہیل وڑائچ نے عمران کی فوج سے ڈیل کا امکان مسترد کیوں کر دیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پانچ سینئر ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، جن میں آنکھوں کے ماہرین بھی شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف شامل تھے، اور انہوں نے معائنے کے لیے خصوصی طبی آلات بھی ساتھ لائے تھے۔ ٹیم میں تکنیکی معاونین (ٹیکنیشن) بھی موجود تھے۔

اڈیالہ سے بنی گالہ منتقلی، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی جیت کیسے؟

ذرائع کے مطابق، میڈیکل ٹیم تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پی ٹی آئی قیادت کے انتظار میں رہی، تاہم کسی پی ٹی آئی رہنما کے نہ پہنچنے پر ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا۔

یہ دورانیہ اس وقت اہم ہو گیا جب سپریم کورٹ نے 16 فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔

Back to top button