سندھ پنجاب سرحد ٹریفک کے لیےکھول دی گئی
سندھ پنجاب سرحد ٹریفک کے لیےکھول دی گئی ہے۔
پولیس حکام کےمطابق سندھ سے پنجاب جانے اورپنجاب سے سندھ آنےوالے دونوں ٹریک کھول دیے گئے ہیں۔
پولیس کےمطابق کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنےکے باعث روانی شدید متاثر ہے اور دونوں ٹریکس پر ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔
پی ٹی آئی کا احتجاج : اسلام آباد جانے والے راستے دوسرے روز بھی بند
پولیس کا بتانا ہےکہ ٹریفک کی بحالی کے لیےکوششیں جاری ہیں اور جلد مکمل ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔
واضح رہےگزشتہ روز پی ٹی آئی کےاحتجاج کےپیش نظر مختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا تھا۔