پی ٹی آئی کارکنان گرفتار: سی آئی اے بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار
اسلام آباد انتظامیہ نےسی آئی اے بلڈنگ آئی نائن کوسب جیل قرار دےدیا۔
تحریک انصاف کےاحتجاج اور گرفتاریوں کے پیش نظر انتظامیہ نےآئی نائن میں واقع سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قراردیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نےسی آئی اےبلڈنگ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کےمطابق بلڈنگ کو آرٹیکل پرزنرز ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کےتحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر سب جیل بنانے کی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی امور نے دی، حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونےوالوں کو اس سب جیل میں رکھاجائےگا۔
عمران خان، بشریٰ بی بی اور علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد میں احتجاج کے لیےمختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے رہنما وکارکنان اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جب کہ کچھ قافلےشہر اقتدارکےقریب بھی پہنچ چکے ہیں۔
گزشتہ رات برہان انٹرچینج کےقریب ڈھوک گھرمیں رات گزارنے کےبعد پی ٹی آئی کاخیبر پختونخوا سے آنے والا ایک قافلہ دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوگیاہے۔
دوسری جانب حکومت نےبھی تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنےکی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں۔
آج اسلام آباد،راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ہر قسم کےاحتجاج اورریلی نکالنے پر پابندی ہے۔
انتظامیہ نےراولپنڈی میں فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند کیا ہوا ہے، فیض آباد کو جانے والی مری روڈ کو ڈبل روڈ کے مقام پر ٹرک کھڑےکرکے بند کر رکھا ہےجس کے سبب کام کاج کی غرض سےنکلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔