اسمبلی اراکین کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں کیا کچھ ملتا ہے؟ 

16ویں قومی اسمبلی کے  302نومنتخب ممبران  نے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اور رول آف ممبر پر دستخط کر دئیے ہیں حلف اٹھانے والوں میں نامزد اسپیکر سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر، آصف زرداری، بلاول بھٹو، نواز شریف، نامزد وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نومنتخب اراکین کی حلف برداری سے پہلے الیکشن جیتنے والے اراکین کی قومی اسمبلی میں باقاعدہ رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کے دوراننو منتخب اراکین کے بنیادی کوائف کے علاوہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی انھیں ملنے والی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے بارے میں آگاہی بھی دی جاتی ہے۔ موجودہ اسمبلی میں 96 نئے ارکان منتخب ہوکر ایوان میں پہنچے ہیں جن کی ان معاملات میں دلچسپی بھی دیدنی ہے۔

رجسٹریشن ڈیسک پر موجود عملے کے مطابق ارکان کی پارلیمانی بزنس سے زیادہ دلچسپی تنخواہوں اور مراعات کے معاملات کو سمجھنے میں ہوتی ہے اور وہ اس کے بارے میں کافی سوالات بھی کرتے ہیں۔اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کی ہیں۔ قومی اسمبلی کیش اینڈ اکاؤنٹس برانچ نے اس سلسے میں پروپوزل تیار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے لیے41 کروڑ11لاکھ ، دیگر الاونسز کے لیے 13کروڑ، آپریشنل اخراجات کے لیے 89 کروڑ10لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

حکام کے مطابق ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25 بزنس کلاس ایئر ٹکٹ، تین لاکھ روپے مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بلیو پاسپورٹ کے ساتھ مفت ریلوے سفر کی سہولیات میسر ہوں گی جبکہ یومیہ ٹی اے ڈی،کنوینس الاؤنس، سپیشل الاؤنس،اضافی الاؤنس،گھریلوں الاؤنس اور ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں ہزاروں روپے ملیں گے۔
نومنتخب ارکان کے ریگولر الاؤنس کے لیے 9 کروڑ 60 لاکھ، دیگر الاونسز کے لیے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 89 کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
نومنتخب ارکان اسمبلی تنخواہوں کو مراعات میں ہر رکن کو ایک لاکھ 50 ہزار ماہانہ بنیادی تنخواہ، 38 ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا۔ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون الاؤنس کی مد میں 10ہزار، آفس الاونس کی مد میں 8 ہزار ملیں گے۔ جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں15ہزار, اضافی الاونس کی مد میں5 ہزار بھی تنخواہ میں شامل ہوگا۔

دوران اجلاس سفر پر رکن اسمبلی کو فضائی سفر پر 150روپے جبکہ زمینی سفر پر 10روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ٹریولنگ الاؤنس ملے گا۔ دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ دو ہزار روپے گھریلو الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔
ارکان اسمبلی کو سالانہ تین لاکھ روپے کے ٹریولز واوچرز، 25 بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹگٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ ہر اسمبلی رکن اور انکے فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کی مجاز ہوں گے ۔ ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی بنے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری ،سٹینو، نائب قاصد اور ڈرائیور اور گاڑی بھی دی جائے گیی۔ رکن اسمبلی کو بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کے ساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائے گا

ابوظہبی ٹیسٹ،آئرلینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

Back to top button