عوامی ایکشن کمیٹی کےایشو پرسنجیدہ مکالمےکی ضرورت ہے،وزیرقانون

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے اتفاق رائے اور سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر بات کرنی چاہیے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ڈوریں سرحد پار سے ہلائی جا رہی ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوامی مطالبات کے حل کے لیے وزیراعظم کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے سامنے 38 مطالبات پیش کیے گئے، جن میں سے 35 کو تسلیم کر لیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم کرلیے گئے تھے اور آزاد کشمیر میں عوام کو 3 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کی گئی، بہتر ہوتا اگر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ایوان میں تقاریر کرنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرتی۔
اعظم نذیر تارڑ نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا الیکشن پر اعتراض بلاجواز ہے، سوشل میڈیا کے دور میں الیکشن دھاندلی ممکن نہیں ہے۔
