اقتصادی سروے میں بہت سے حقائق سامنے آئیں گے،وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ کل اقتصادی سروے پیش کرنے کا جا رہا ہوں، جس میں بہت سے حقائق سامنے آئیں گے اور باقی دیگر مواقعوں پر سامنے لائیں گے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب کاسینیٹ میں خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ایران امریکا کشیدگی ختم بھی ہوجائے تو اس کے معیشت پر پڑھنے والے اثرات اگلے سال تک رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، دعا گو ہیں پاکستان کی قیادت اس مسئلے کے حل میں کامیاب ہو، مجموعی طور پر پہلے تین ہفتوں میں 129 ارب کی سبسڈی دی گئی جس پر بڑی تنقید بھی سامنے آئی، سبسڈی کو کیٹرگرائز کرنے کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا پھر اس کو مخصوص لوگوں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث تمام صوبائی حکومتوں نے بھی ساتھ دیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اس میں اپنا کردار ادا کیا، وزیر اعلی کے پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج ای اے سی میں  بھی شریک ہوئے، صوبوں کا بار بار شکریہ ادا کر رہا ہوں کیونکہ یہ صوبائی حکومتوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی ختم بھی ہو جائے تو اس کے اثرات اگلے سال تک رہیں گے۔

Back to top button