بہتر ہوگا گورنر پنجاب شرافت سے گھر چلے جائیں

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں اور اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہتر ہوگا، صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر چیمہ ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھو تھو کرتی رہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں انکا کہنا تھا صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے۔

غیر معمولی گرمی سے پاکستان میں گلیشیئرز پھٹ گے

صدر کے پاس کوئی ’اِن ہیرنٹ‘ یا ’ریذیڈیول‘ اختیارات نہیں، پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، اُن کے پاس ’ویٹو‘ کا اختیار نہیں، صدر عارف علوی پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اورعمران خان کے غلام نہ بنیں بلکہ آئین پر چلیں۔

انہوں نے کہا عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button