بلاول بھٹو کا سانحہ 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ دنوں محمود اچکزئی کہہ رہے تھے قرارداد پاس کریں کہ سیاست میں مداخلت نہ ہو،  آپ جتنی قرار دادیں پاس کرلیں جب تک سیاست دان خود ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے کوئی اور بھی نہیں کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ اس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ انکوائری کے فیصلے کو سب تسلیم کریں گے تو میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور چیف جسٹس سے درخواست کی جائے کہ وہ اس کمیشن کی سربراہی کریں۔

چیئرمین پی پی نے سائفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے بارے میں بات ہوئی اور بھٹو صاحب سے موازنہ کیا گیا، بھٹو صاحب نے کہا تھا کہ سینے میں ملکی راز لے کر چلا چاؤں گا، عمران خان کی گرفتاری کے اگلے دن سائفر ایک بین الاقوامی اشاعتی ادارے میں شائع ہوگیا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بیوقوف ہیں؟ سائفر کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔

بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان  حکومتی ڈائس کے سامنے کھڑے ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ گالیاں دے رہے ہیں اور میں کہہ رہا ہوں کہ میں ان کا دفاع کروں گا، اگر ان کی کوئی جائز شکایت ہوگی تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا لیکن اگر یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری کام کریں گے تو میں ان کے سامنے کھڑا ہوجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے فیصلے لینا ہوں گے جس سے یہ ایوان مضبوط ہو اور ملک کا مستقبل روشن ہو، پاکستان کے عوام نے ایسا فیصلہ سنایا ہے کہ آپ کو مجبوراً مل کر فیصلے کرنا پڑیں گے، پاکستان کے عوام پیغام بھیج رہے

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ہیں کہ ہماری لڑائیوں سے وہ تھک چکے ہیں۔

Back to top button