کشتی حادثہ،پاکستانیوں کی اموات پر یوم سوگ،پرچم سرنگوں

یونان میں کشتی الٹنے سے پاکستانیوں کی اموات پر ملک بھر میں یوم سوگ منایاجارہاہے۔اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔جاں بحق افراد کیلئےدعاکی جائے گی ۔وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی
وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کےخلاف گھیراتنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئےگھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور سزا دینےکی بھی ہدایت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی بنا دی ہے، نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری افریقی امور جاوید احمد عمرانی ، آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرےگی، انسانی اسمگلنگ کے ہر پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائےگا۔
دوسری جانب کشتی میں سوار پاکستانیوں سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تعداد 400 کے قریب تھی، زندہ بچ جانے
عمران نیازی!تمہاری حکومت کا تختہ ہم نے الٹا کسی پر الزام مت لگاؤ
والوں نے سفارتی عملے کو بتایا کہ کم از کم 200 پاکستانی سوار تھے۔
