چین، پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرضہ رول اوور کرنے پر راضی ہوگیا

چین نے ابتدائی طور پر قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب اس نے حالیہ شرائط پر پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر ر ضامندی ظاہر کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ چین کے ساتھ 23مارچ کو ادا کیے جانے والے 2 بلین ڈالرز کی ادائیگی کی مدت میں مزید توسیع پر مفاہمت ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے چین کے سفارتخانے کے جواب کا انتظار ہے۔ اس وقت پاکستان اس قرض پر 7.1فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے۔ یہ شرح چھ ماہ کے ’’سکیورڈ اوور نائٹ فائننس ریٹ پلس 1.715فیصد کے فارمولے سے طے کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض رول اوور پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اب وزارت خزانہ باضابطہ جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین، سعودی عرب اور امارات کو 26.6ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے ہیں ۔ یہ ادائیگیاں ان تین ملکوں کی جانب سے سٹیٹ بینک میں رکھے گئے 9ارب ڈالر کی بنا پر کی گئی ہیں۔ اس سے ایک سال قبل پاکستان نے اس مد میں ادائیگی 12.2ارب روپے کی تھی۔

امیر بالاج قتل  کیس میں اہم پیش رفت،دیرینہ دوست  گرفتار

اس طرح سود کی لاگت میں 118فیصد اضافہ ہوگیا۔

Back to top button