غیرقانونی تارکین وطن کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ،ڈیڈ لائن مقرر

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے غیرقانونی تارکین وطن کو پاکستان سے نکالنےکا فیصلہ کرلیا،31اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر ،یکم نومبر سے کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ غیرقانونی  طورپرمقیم افراد یکم 31اکتوبر سے پہلے واپس چلے جائیں۔یکم نومبر کے بعد ٹاسک فورس غیرقانونی جائیدادوں کیخلاف کارروائی کریگی،غیرقانونی طورپرمقیم افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ ٹاسک فورس میں قانون نافذکرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے ارکان ہوں گے، ٹاسک فورس کا مقصد جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں اور غیرقانونی جائیدادوں کو ضبط کرنا ہے، پاکستان میں اس وقت افغان شہریوں کی تعداد44 لاکھ کے قریب ہے، 44 لاکھ میں سے 14 لاکھ کے قریب افغان شہری رجسٹرڈ ہیں، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افرادکی گرفتاری کے اقدامات کریں گے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ایک ویب پورٹل بنا رہےہیں جس کے ذریعےعوام ہم سے معلومات شیئر کریں، اسمگلنگ اور غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاعات

پاسپورٹ کااجرااب 21روز میں ہوگا،عوام کیلئے ہدایات جاری

دینے والوں کانام رازمیں رکھا جائےگا۔

Back to top button